• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اوورسیز پاکستانیوں نے ہمیشہ کی طرح متاثرین کی مدد کی یقین دہانی کرائی، گورنر

پشاور (جنگ نیوز) گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ دورہ سپین و بیلجیم کے دوران کامیاب سفارتی و فلاحی ملاقاتیں ہوئی ہیں۔عالمی امدادی اداروں سے ملاقاتیں ہوئی ہیں تاکہ متاثرین کی جلد اور مکمل بحالی ممکن بنائی جا سکے۔اوورسیز پاکستانی ملک کا سرمایہ اور فخر ہیں، اوورسیز پاکستانیوں نے ہمیشہ کی طرح اس بار بھی سیلاب متاثرین کی بھرپور مدد کی یقین دہانی کرائی ہے۔گورنر خیبرپختونخوا نے گزشتہ روز بارسلونا میں پاک فیڈریشن سپین کے رہنماؤں ایاز عباسی، پرویز جانی، راجہ مختار سونی، کشمیر کونسل یورپی یونین کے چیئرمین علی رضا سید اور پیپلز پارٹی اسپین کے صدر چوہدری اشتیاق کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ تباہ کن سیلاب کے باعث انہیں اپنا دورہ اسپین مختصر کرنا پڑا ہے۔
پشاور سے مزید