• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

332 شہداء کے لواحقین میں 664 ملین روپے کے چیکس تقسیم

پشاور(جنگ نیوز)وزیر اعلی خیبر پختونخوا کےمشیر اطلاعات و تعلقات عامہ بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ علی امین خان گنڈاپور کی ہدایت پر معاوضوں کی تقسیم کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے 332 شہداء کے لواحقین میں 664 ملین روپے کے چیکس تقسیم کیے جا چکے ہیں،بونیر کے 171 شہداء کے لواحقین کو 342 ملین روپے کے چیکس دیے جا چکے ہیں، اسی طرح19۔5 ملین روپے کے چیکس زخمیوں میں تقسیم کیے جا چکے ہیں، بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے مزید کہا کہ سیلاب میں مکمل اور جزوی طور پر متاثرہ گھروں کے معاوضوں کی ادائیگی بھی شروع ہو چکی ہے، مکمل تباہ گھروں کے مالکان کو 58 ملین روپے کے چیکس جاری کیے جا چکے ہیں اورجزوی طور پر متاثرہ 39 گھروں کے مالکان کو 14۔5 ملین روپے کے چیکس فراہم کیے ہیں۔
پشاور سے مزید