• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

22048 نوجوانوں کے سٹارٹ اپس میں 3 کروڑ 55 لاکھ سے زائد خرچ ہوئے

پشاور (خصوصی نامہ نگار) خیبرپختونخوا نظامت امور نوجوانان نے سال 25-2024 نے کارکردگی اور مالی جائزہ رپورٹ جاری کردی ۔ رپورٹ کے مطابق محکمے نے خیبرپختونخوا کے وزیر کھیل و امور نوجوانان سید فخرجہان کی سرپرستی میں نوجوانوں کی فلاح،ان کی کاروباری صلاحیتیوں و سرگرمیوں کے فروغ، مہارتوں اور طلبہ کی معاونت کیلئے مخصوص پروگراموں کے تحت سال بھر نمایاں سرگرمیاں سر انجام دیں،یوتھ ڈویلپمنٹ پیکیج میں سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت چھوٹی سرگرمیوں میں مالی سال 25-2024 کے دوران سٹارٹ اپس بوٹ کیمپوں،ووکیشنل ٹریننگ ،آئی ٹی سکلز اور ای کامرس سرٹیفکیشن کورسز کیلئے 85 لاکھ روپے کی لاگت سے 3500 نوجوانوں کو تربیت و تعاون فراہم کی گئی۔کیریئر اینڈ بیہیوریل کونسلنگ تربیتی ورکشاپس میں 72 لاکھ روپے کی لاگت سے 12000 نوجوانوں نے استفادہ کیا، یونیورسٹیوں اور یوتھ ہاسٹلز میں سمر کیمپس کے انعقاد کیلئے 30 لاکھ روپے کے فنڈز سے 1100 نوجوان مستفید ہوئے۔مزید برآں،یوتھ ٹیلنٹ ہنٹ پروگراموں کی حکمت عملی کے تحت 4882795 روپے کی لاگت سے 5000 نوجوانوں کی صلاحیتیوں کو نکھارنے کی کوشش کی گئی۔
پشاور سے مزید