• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیلاب کی وجہ سے89 متاثرہ فیڈرز کی ریکارڈ مدت میں بحالی

پشاور(جنگ نیوز)سوات، شانگلہ ، بونیر، صوابی اور ڈی آئی خان میں سیلاب کیوجہ سے 89 متاثرہ فیڈرز کوپیسکو نے ریکارڈ مدت میںبحال کر دیا ہے جن میں 69فیڈرز مکمل بحال جبکہ 20فیڈرز جزوی طور پر بحال ہیں اور اوسطاً جزوی فیڈرز کے 80فیصد سے زائد علاقوں میں بجلی معمول کے مطابق ہے، اس کے علاوہ ڈی آئی خان کے محض 2فیڈرز پر مرمتی کام مکمل ہونا ابھی باقی ہے جو جلد از جلد مکمل کر لیا جائیگا ،وفاقی وزیر توانائی سردار اویس احمد لغاری نے بھی اپنے دورہ سوات کے دوران ریکارڈ مدت میں بجلی کی بحالی پر پیسکو کی کارکردگی کو سراہا۔
پشاور سے مزید