• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیلاب کے باوجود سرحدوں کی کڑی نگرانی جاری ہے‘ آئی ایس پی آر

اسلام آباد(نیوزرپورٹر)پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ پاک فوج خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور پنجاب میں امدادی سرگرمیوں میں بھرپور حصہ لے رہی ہے‘سیلاب کے باوجود سرحدوں کی کڑی نگرانی جاری ہے‘ ورکنگ باؤنڈری میں کسی بھی پوسٹ کو خالی نہیں کیا گیا‘امدادی کارروائیوں کے دوران پاک فوج کے دو جوان شہید اور دو زخمی ہوئے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ اور چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاک فوج کے جوانوں کے علاوہ ایک انجینئر بریگیڈ اور 30 یونٹس فلڈ ریلیف کیلئے خدمات سرانجام دے رہے ہیں، ان میں ایک انجینئر بریگیڈ، 19 انفنٹری، 7 انجینئرز اور 4 میڈیکل یونٹس شامل ہیں، سیلاب زدہ علاقوں میں آرمی کے 29 میڈیکل کیمپ قائم کئے گئے ہیں، 20788 مریضوں کا اب تک علاج کیا گیا ہے۔

اہم خبریں سے مزید