لاہور(نامہ نگارخصوصی،مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ (ن )کے قائد نواز شریف سے وزیر اعظم شہباز شریف ،وزیر اعلیٰ مریم نواز نے مری میں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی ہے،ملاقات میں نئے چیف الیکشن کمشنر سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔مجموعی معاشی صورتحال بہتر قرار، اتحادیوں سے رابطے جاری رکھنے کی ہدایت، سیلابی صورتحال پر تشویش ،لوگوں کی مشکلات پر پریشانی کا اظہار،ضمنی انتخابات پر بھی غور ،مریم نواز نے دورہ جاپان سے آگاہ کیا،نواز شریف نے کہاکہ مسائل حل کر کے ہی لوگوں کے دلوں میں گھر کیا جا سکتا ہے ،نواز شریف نے وزیر اعظم کو سیاسی و آئینی معاملات پر اتحادیوں سے رابطے جاری رکھنے کی ہدایت کی۔نواز شریف نے ملک کی مجموعی معاشی اقتصادی صورتحال کو بہتر قرار دیا ہے انہوں نےکہا کہ خاص طور پر پاک بھارت چار روزہ جنگ کے بعد پاکستان کی اہمیت میں اضافہ ہوا ہے اس موقع پر ہمیں فائدہ اٹھانا چاہیے۔