کراچی( ثاقب صغیر )شہر میں رواں برس ٹریفک حادثات میں جاں بحق ہونے والے افراد میں سب سے زیادہ تعداد موٹر سائیکل سواروں کی جبکہ دوسرے نمبر پر راہگیر افراد سب سے زیادہ جاں بحق ہوئے،ٹریفک حادثات میں سب سے زیادہ ہلاکتیں کار ،موٹر سائیکل اور ٹرک کی ٹکر سے ہوئیں۔کراچی ٹریفک پولیس کے مطابق شہر میں رواں برس ہونے والے 543 ٹریفک حادثات میں اب تک 581 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔ٹریفک حادثات میں جاں بحق ہونے والوں میں 50.77 فیصد موٹر سائیکل سواروں کی ہے جن کی تعداد 295 ہے ، ٹریفک حادثات میں 34.25 فیصد راہگیر جاں بحق ہوئے جن کی تعداد 199 ہے جبکہ دیگر حادثات میں جاں بحق افراد کی تعداد 87 ہے جو 14.97 فیصد ہے۔کراچی روڈ ایکسیڈنٹ اینائلسس ٹیم ( kraat ) کے ریکارڈ کے مطابق شہر میں رواں برس ہونے والے ٹریفک حادثات میں ٹرک کی ٹکر سے 61 حادثات میں 62 افراد جاں بحق ہوئے جو کہ ٹریفک حادثات میں ہونے والی ہلاکتوں کا 11.21 فیصد ہے،ٹرالر کی ٹکر سے 52 حادثات میں 59 افراد جاں بحق ہوئے جو ہلاکتوں کا 9.56 فیصد ہے، واٹر ٹینکر کی ٹکر سے ہونے والے 47 حادثات میں 54 افراد جاں سے گئے جو مجموعی ہلاکتوں کا 8.64 فیصد،ڈمپر کی ٹکر سے ہونے والے 22 ٹریفک حادثات میں 30 افراد جاں بحق ہوئے جو ہلاکتوں کا 4.04 فیصد،کار کی ٹکر سے ہونے والے 61 حادثات میں 67 افراد جاں بحق ہوئے جو ہلاکتوں کا 11.21 فیصد، موٹر سائیکل کی ٹکر سے ہونے والے 92 حادثات میں 92 افراد جاں بحق ہوئے جو ہلاکتوں کا 16.91 فیصد، بس کی ٹکر سے 29 حادثات میں 34 افراد جاں بحق ہوئے جو ہلاکتوں کا 5.33 فیصد ، منی بس کی ٹکر سے 13 حادثات میں 16 افراد جاں بحق ہوئے جو ہلاکتوں کا 2.39 فیصد ، کوچ کی ٹکر سے 7 حادثات میں 8 افراد جاں بحق ہوئے جو ہلاکتوں کا 1.29 فیصد ہے۔پولیس ریکارڈ کے مطابق منی ٹرک کی ٹکر سے ہونے والے 8 حادثات میں 8 افراد جاں بحق ہوئے جو حادثات کا 1.47 فیصد، آئل ٹینکر کی ٹکر سے ہونے والے 6 ٹریفک حادثات میں 6 افراد جاں بحق ہوئے جو ہلاکتوں کا 1.10 فیصد، سوزوکی پک اپ کی ٹکر سے ہونے والے 17 حادثات میں 17 افراد جاں بحق ہوئے جو ہلاکتوں کا 3.13 فیصد، جیپ کی ٹکر سے 5 ٹریفک حادثات میں 5 افراد جاں بحق ہوئے جو ہلاکتوں کا 0.92 فیصد،موٹر سائیکل رکشہ کی ٹکر سے 13 حادثات میں 13 افراد جاں بحق ہوئے جو ہلاکتوں کا 2.39 فیصد جبکہ دیگر 111 ٹریفک حادثات جن میں حادثے کی زمہ دار گاڑی کا پتا نہیں چل سکا 113 افراد جاں بحق ہوئے جو ہلاکتوں کا 20.40 فیصد ہے۔