• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منشیات ڈرون کے ذریعے بھارت کی سرحد بھیجی جاتی، بااثر افراد ملوث ہیں، سپریم کورٹ کے ریمارکس

اسلام آباد (جنگ رپورٹر) سپریم کورٹ نے منشیات سمگلنگ کے مقدمہ کے ملزم فیاض حسین کی ضمانت کی درخواست مسترد کردی جبکہ جوان سال لڑکی کے ریپ کے مقدمہ میں ملوث ملزم شکیل کی ضمانت کی درخواست منظور کرلی ،جسٹس حسن اظہر رضوی اور جسٹس نعیم اختر افغان پر مشتمل بینچ نے بدھ کے روز منشیات سمگلنگ سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران جسٹس حسن اظہر رضوی نے ریمارکس دیے کہ منشیات ڈرون کے ذریعے بھارت کی سرحد میں بھیجی جاتی ہیں اور اس جرم میں بااثر افراد بھی ملوث ہیں، اینٹی نارکاٹیکس فورس کے وکیل کے مطابق ملزم کے قبضے سے دس کلو ہیروئین اور ڈرون برآمد ہوا جبکہ پنجاب پولیس کا اہلکار مظہر اقبال بھی اس نیٹ ورک کا حصہ ہے جبکہ جسٹس نعیم اختر نے ریمارکس دیے کہ ملزم سزا کے خوف سے ضمانت بعد از گرفتاری چاہتا ہے، اگر ضمانت دے دی گئی تو مفرور بھی ہو سکتا ہے، بعد ازاں عدالت نے درخواست خارج کرتے ہوئے ٹرائل کورٹ کو کارروائی مکمل کرنے کی ہدایت کے ساتھ کیس نمٹا دیا ،اسی بنچ نے جوان سال لڑکی کے ریپ کے مقدمہ میں ملوث ملزم شکیل کی ضمانت کی درخواست کی سماعت کی تو جسٹس حسن اظہر رضوی نے استفسار کیا کہ اس وقوعہ کو تو ڈیڑھ سال سے زائد عرصہ گزر گیا ہے لیکن تاحال ٹرائل کیوں شروع نہیں ہو سکا ؟ پراسیکوٹر نے موقف اختیار کیا کہ ملزم پر 18 سالہ لڑکی سے دو مرتبہ زیادتی کا الزام ہے۔
اہم خبریں سے مزید