اسلام آباد (ساجد چوہدری )سینٹ کی قائمہ کمیٹی سائنس و ٹیکنالوجی نے پی سی ایس آئی آر کے135 ارب روپے کے سخت آتش گیر پٹرول کی درآمد کے مبینہ کرپشن اسکینڈل کی انکوائری رپورٹ ایف آئی اے کو بھجوانے کی ہدایت کر دی اور کہا ہے کہ انکوائری مکمل ہونے پر کمیٹی ایف آئی اے سے رپورٹ طلب کرے گی، کمیٹی ممبران کا کامسیٹس یونیورسٹی کوئٹہ کیمپس کے قیام میں تاخیر پر بھی افسوس کا اظہار ۔قائمہ کمیٹی کا اجلاس بدھ کو چیئرمین کمیٹی سنیٹر کامل علی آغا کی زیرصدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوا،اجلاس میں 135 ارب روپے کے مبینہ ٹیکس اسکینڈل پر بھی غور کیا گیا، پی سی ایس آئی آر حکام نے کمیٹی کو بتایا کہ انکوائری رپورٹ مکمل ہو چکی ہے،کرپشن اسکینڈل کی انکوائری کمیٹی کی رپورٹ کی روشنی میں ملوث افسران کوگریڈ 17 سے 16میں تنزلی کی سزا دی گئی ہے۔