• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ADB پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے سفر میں ہمیشہ قابل اعتماد شراکت دار رہا، وزیراعظم

اسلام آباد( نیوز رپورٹر) وزیرِ اعظم شہباز شریف نےپاکستان کے ساتھ ایشیائی ترقیاتی بینک کی دیرینہ شراکت کو سراہتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ایشائی ترقیاتی بینک پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے سفر میں ہمیشہ ہی ایک قابل اعتماد شراکت دار رہا ،یہ امر انتہائی خوش آئند ہے کہ اے ڈی بی پاکستان کے کئی بڑے منصوبوں میں شراکت داری میں دلچسپی رکھتا ہے جو کہ پاکستان کی معاشی جہت میں انقلابی ثابت ہوں گے۔ وزیر اعظم نے ان خیا لات کا اظہار ایشیائی ترقیاتی بینک (ADB)کے صدر مساتو کانڈا (Masato Kanda) سے گفتگو کے دوران کیا جنہوں نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی۔مساتو کانڈا  کی جامع اصلاحات  پر حکومت پاکستان کی تعریف کی ،وزیر اعظم نے کہا کہ ریلوے ، پبلک ٹرانسپورٹ اور معدنیات کے شعبوں میں پاکستان اور اے ڈی بی شراکت داری کو آگے لے جاسکتے ہیں ۔
اہم خبریں سے مزید