• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نظام فارم 47 پر کھڑا ہے تو کیا ضمنی انتخابات صحیح ہونے دینگے، سلمان اکرم

کراچی (ٹی وی رپورٹ)جیو کے پروگرام ’’کیپٹل ٹاک‘‘ میں میزبان حامد میر سے گفتگو کرتے ہوئے سیکرٹری جنرل تحریک انصاف سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ نظام فارم 47 پر کھڑا ہے تو کیا بائی الیکشن صحیح ہونے دیں گے، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ تحریک انصاف کو استعفیٰ نہیں دینا چاہئے،ہم کوشش کرتے ہیں ان کے تمام تر تحفظات کو ایڈریس کیا جائے،میزبان حامد میر نے کہا کہ پنجاب میں سیلاب دو طرح کی تباہی لارہا ہے ایک بارشوں کے باعث اور دوسرا بھارت کی جانب سے ڈیموں سے چھوڑے گئے پانی کے سبب اور اب یہ سیلاب پنجاب سے ہوتا ہوا سندھ کی طرف بڑھ رہا ہے۔سیکریٹری جنرل تحریک انصاف سلمان اکرم راجا نے کہا کہ بانی تحریک انصاف نے فیصلہ کیا ہے کہ ہم ضمنی الیکشن نہیں لڑیں گے۔
اہم خبریں سے مزید