اسلام آباد ( خصوصی رپورٹر، نیوز رپورٹر، نمائندہ خصوصی )پاکستان سے افرادی قوت بیلاروس بھیجنے کیلئے ایم او یو پر دستخط ہو گئے ،پاکستان اور بیلاروس کا انسداد دہشتگردی،بارڈر سکیورٹی و دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق ،بیلا روس کے وزیر داخلہ ایون کبراکوف کی شہباز شریف اور محسن نقوی سے بھی ملاقاتیں ، وفاقی وزیر اوورسیز پاکستانیز چوہدری سالک حسین اور بیلاروس کے وزیر داخلہ ایون کبراکوف نے ایم او یو پر دستخط کیے، ایم او یو کے تحت پاکستانیوں کو بیلاروس میں روزگار کی فراہمی کے حوالے سے مشترکہ اقدامات کیے جائیں گے۔