اسلام آباد(خالد مصطفیٰ) خوش آئند پیش رفت یہ ہے کہ پاکستان کے دو اسٹارٹ اپس کو فنانس کے شعبے میں فوربز ایشیا 100ٹو واچ 2025کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔فوربز ایشیا کی "100ٹو واچ" فہرست میں ایسے متنوع اور ہائی امپیکٹ اسٹارٹ اپس کو اجاگر کیا جاتا ہے ۔ پاکستان کے دو اسٹارٹ اپس — حبال (Haball) اور پوسٹ ایکس (PostEx) — دونوں کراچی میں قائم فِن ٹیک/لاجسٹکس کمپنیاں ہیں، اور دونوں زین وی سی (Zayn VC) کے تعاون سے چل رہی ہیں۔حبال (Haball): یہ 2017 میں قائم کیا گیا تھا اور شریعت کے مطابق B2B فِن ٹیک خدمات فراہم کرتا ہے، جن میں ڈیجیٹل انوائسنگ، ٹیکس کمپلائنس، اور ورکنگ کیپیٹل فنانسنگ شامل ہیں۔