حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) دریائے سندھ میںکوٹری بیراج پر گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران پانی کی آمد میں 6ہزار 850کیوسک کااضافہ‘ اپ اسٹریم میں پانی کی آمد بڑھ کر 2لاکھ 36ہزار 725کیوسک ہوگئی۔ دریائے سندھ میں کوٹری بیراج کے مقام پر بدستور نچلے درجے کاسیلاب‘ ڈاؤن اسٹریم میں پانی کااخراج 2لاکھ 11ہزار870کیوسک ہوگیا۔ چیف انجینئر کوٹری بیراج کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں کہاگیاہے کہ کوٹری بیراج کنٹرول روم کی رپورٹ کے مطابق اپ اسٹریم سے پانی کی آمد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔