کراچی(سید محمد عسکری) ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کی ایڈھاک انتظامیہ نے ریگولر چیئرمین کی عدم موجودگی کے باوجود ایچ ای سی کے اہم ترین عہدے ایگزیکٹو ڈائریکٹر (ای ڈی) کی باقاعدہ تعیناتی کے عمل کا دوبارہ آغاز کر دیا ہے۔ یہ اہم عہدہ 100 ارب روپے سے زائد کے سالانہ بجٹ کا پرنسپل اکاؤنٹنگ آفیسر، ایچ ای سی سیکرٹریٹ کا سربراہ اور ایچ ای سی کمیشن کا سیکرٹری ہوتا ہے۔