اسلام آباد(ایجنسیاں)قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے موسمیاتی تبدیلی کے اجلاس میں آبی گزرگاہوں پر قبضہ کرنے والوں کو پھانسی دینے کی تجویز دی گئی ہے، اراکین نے وزارت موسمیاتی تبدیلی کو نااہل قرار دیتے ہوئے کہا کہ جنگلات کا صفایا کردیا گیا ہے، این او سی جاری کرنے والوں کو بھی پھانسی پر لٹکایا جائے۔