کراچی( اسٹاف رپورٹر )بن قاسم کے علاقے میں مسلح ملزمان کی فائرنگ سے ڈیوٹی سے گھر جانے والا پولیس اہلکار شہید ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق بن قاسم تھانے کی حدود پپری سندھی گوٹھ کے قریب بدھ کی شب موٹر سائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے پولیس اہلکار ہیڈ کانسٹیبل میتھرو خان ولد موج خان جاں بحق ہو گیا ۔واقعہ کی اطلاع پر پولیس اور ریسکیو ادارے موقع پر پہنچے اور مقتول اہلکار کی لاش کو جناح اسپتال منتقل کیا ۔ایس ایچ او فیصل رفیق کے مطابق مقتول اہلکار شاہ لطیف ٹاؤن تھانے میں تعینات تھا اور واقعہ کے وقت موٹر سائیکل پر ڈیوٹی سے چھٹی کر کے گھر جا رہا تھا جب گھر کے قریب ہی اسے 125 پر سوار تین موٹر سائیکل سوار ملزمان نے ٹارگٹ کر کے نشانہ بنایا اور فرار ہو گئے۔