• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلیات میں بلند و بالا غیرقانونی عمارتوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

پشاور(جنگ نیوز)گلیات میں بلندو بالا غیر قانونی عمارتوں کے خلاف کارروائی کافیصلہ، تمام عمارتوں کی انسپیکشن نسپاک کے تعاون سے 15 ستمبر تک مکمل کی جائے گی،گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی (جی ڈی اے) کے بورڈ آف گورنرز کا اجلاس چیئرمین جہانزیب خان کی زیر صدارت خیبر پختونخوا ہاؤس اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا شہاب علی شاہ نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔اجلاس میں گلیات میں جاری تعمیراتی و ترقیاتی امور پر تفصیلی غور کیا گیا۔ بورڈ نے فیصلہ کیا کہ بلند و بالا غیر قانونی عمارتوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی جبکہ تمام عمارتوں کی انسپیکشن نسپاک کے تعاون سے 15 ستمبر تک مکمل کی جائے گی۔
اہم خبریں سے مزید