اسلام آباد (آئی این پی ) امریکا، جاپان اور دیگر عالمی مالیاتی اداروں نے ریکوڈک منصوبے کیلئے 6 بلین ڈالر کی فنڈنگ کا اعلان کردیا۔ اس پیکیج میں ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی )اور ورلڈ بینک کی جانب سے 1.05بلین ڈالر کی منظوری پہلے ہی دی جاچکی ہے۔ میڈیارپورٹ کے مطابق پاکستان کی اقتصادی ترقی کیلئے اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، اسپیشل انویسٹمنٹ فیسلی ٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی) کی معاونت سے ریکوڈک منصوبے کیلئے درکار فنڈز کی منظوری دیدی گئی۔