اسلام آباد( رانا غلام قادر نیوز رپورٹر ) وزیراعظم شہباز شریف آج بروز جمعرات کو سیلاب سے متاثرہ اضلاع کا دورہ کریں گے ۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نارووال اور سیالکوٹ کا اہم دورہ کریں گے، اِس موقع پر وزیراعظم کے ہمراہ وزیر اعلیٰ پنجاب، چیئرمین این ڈی ایم اے، وفاقی وزراء خواجہ آصف اور احسن اقبال بھی ہوں گے، دورے کے ابتدائی مرحلے میں وزیراعظم کو سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا فضائی معائنہ کروایا جائے گا۔