راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)برٹش ہائی کمیشن کےکے وفدنے اڈیالہ جیل میں قید پاکستانی نژادبرطانوی شہری سے ملاقات کی ،جیل ذرائع کے مطابق بدھ کو اسلام آباد میں برٹش ہائی کمیشن کے 3رکنی وفدنے سینٹرل جیل راولپنڈی کادورہ کیا،وفد میں سونینا، البرٹ ڈیورٹ اور ثاقب عباسی شامل تھے ،وفد کے ارکان سے اڈیالہ جیل میں پاکستانی نژادبرطانوی شہری طیب علی ولد لیاقت علی سے ملاقات کروائی گئی ،جس کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج ہے ۔