• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہر کی تباہی، جانی مالی نقصان کی ذمے دار پی پی ہے، ایم کیو ایم

کراچی (اسٹاف رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ کے ترجمان نے کراچی میں بارش کے بعد کی صورتحال پر صوبائی حکومت اور میئر کراچی مرتضی وہاب کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے کہ حالیہ بارشوں میں ہونے والے جانی اور مالی نقصان کی سراسر زمہ دار پیپلز پارٹی کی صوبائی اور مقامی حکومت ہے، پیپلز پارٹی کی فاشسٹ طرزِ حکمرانی نفرت و عصبیت کی خلیج میں مزید اضافے کا باعث بن رہی ہے، اداکاری اور لفاظیوں پر توانائی خرچ کرنے کے بجائے فی الفور کراچی میں بحالی کے کاموں کا آغاز کیا جائے تاکہ شہر قائد کے جسد پر لگے زخموں کی کسی حد تک تلافی ممکن ہو سکے۔ ترجمان نے کہا کہ گزشتہ سترہ برسوں سے پیوستہ عروس البلاد شہر کی تباہی کی داستان اب اپنے عروج کو پہنچ چُکی ہے جو مکاری و عیاری کے لبادے میں لپیٹ کر رقم کی جارہی ہے، پچاس برس قبل شہری علاقوں کو تاراج کرنے کے لئے لکھے گئے۔
اہم خبریں سے مزید