کراچی(نیوزٖڈیسک)جرمنی نے اعلان کیا ہے کہ وہ پاکستان میں پھنسے تقریباً دو ہزار افغان شہریوں کو دوبارہ داخلے کی اجازت دے گا جنہیں طالبان حکومت کے تحت خطرے سے دوچار سمجھا گیا تھا۔ یہ فیصلہ کئی ماہ کی پابندی اور جرمنی میں دائر قانونی مقدمات کے بعد سامنے آیا ہے۔جرمن وزارتِ خارجہ کے مطابق یہ افغان شہری مختلف مراحل میں تھے اور ان کی جانچ پڑتال کا عمل دوبارہ شروع کر دیا گیا ہے۔