• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

FBR ایکسپورٹ سہولت اسکیم سے خارج ٹیرف کی وضاحت کرے، پی ٹی سی

اسلام آباد(کامرس رپورٹر )پاکستان ٹیکسٹائل کونسل نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو اور وزارتِ تجارت کے ساتھ باضابطہ طور پر ان تمام مسائل کو اُٹھایا ہے جو حال ہی میں ایکسپورٹ سہولت اسکیم میں ترامیم کے نتیجے میں سامنے آئے ہیں ، پی ٹی سی کے چیئرمین فواد انور نے کہا کہFBRایکسپورٹ سہولت اسکیم سے خارج ٹیرف کی وضاحت کرے، اہم خام مال کو سکیم سے نکالنا ا بنیادی مقاصد کو نقصان پہنچاتا ہے، کونسل اسکیم کی ان ترامیم کی حمایت نہیں کرتی کیونکہ اہم خام مال کو سکیم سے نکال دینا اس کے بنیادی مقاصد کو نقصان پہنچاتا ہے اور برآمدی شعبے کی مسابقت کو کمزور کرتا ہے۔ مزید یہ کہ مخصوص ایچ ایس کوڈز/ٹیرِف لائنز کی وضاحت نہ ہونے سے سنگین مسائل جنم لے رہے ہیں۔ ترامیم میں کپاس، کاٹن یارن اور کاٹن گرے کلاتھ کو اسکیم سے خارج کیا گیا ہے لیکن متعلقہ ٹیرِف لائنز کی نشاندہی نہیں کی گئی جس کے باعث برآمد کنندگان اور کسٹمز حکام دونوں تذبذب کا شکار ہیں۔
اہم خبریں سے مزید