• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلامی نظام کا نفاذ ہماری ترجیحات میں شامل ہے، وفاقی وزیر مذہبی امور

راولپنڈی(نمائندہ جنگ) وفاقی وزیر مذہبی امور بین مذاہبِ ہم آہنگی سردار یوسف خان نے کہا کہ اسلامی نظام کا نفاذ ہماری ترجیحات میں شامل ہے،خاتم النبیین ﷺیونیورسٹی لاہور تعمیر ہوچکی، اتھارٹی کو  فعال  بنایا جا رہا ہے، پاکستان کلمے کے نام پر حاصل کیا گیا اسلامی نظام کا نفاذ ہماری ترجیحات میں شامل ہے مذہبی امور نے وزارت تعلیم کو خصوصی ایکٹ کے ذریعے پاپند کیا ہے کہ پہلی سے چھٹی جماعت تک ناظرہ قرآن مجید اور چھٹی جماعت سے بارہویں تک ترجمہ القرآن تمام پرائیویٹ اور سرکاری سکولوں کالجوں میں لازمی قرار دیا گیا ہے ۔خاتم النبیینﷺ اتھارٹی کو بھی فعال ادارہ بنایا جا رہا ہے۔
اہم خبریں سے مزید