• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہائیکورٹ، شہر میں گزشتہ برسوں میں کاٹے گئے درختوں کی تفصیلات طلب

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) سندھ ہائی کورٹ نے شارع فیصل پر درختوں کی کٹائی کے خلاف درخواست پر شہر میں گزشتہ برسوں میں کاٹے گئے درختوں کی تفصیلات طلب کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل پارک کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا ،درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ کراچی کی مرکزی شارع فیصل کے دونوں طرف بے دریغ درخت کاٹے جا رہے ہیں ، ہائی کورٹ نے کراچی شہر میں درختوں کی کٹائی پر پابندی عائد کرتے ہوئے صرف درختوں کی منتقلی کی اجازت دی ہے، عدالت نے گزشتہ برسوں میں کاٹے گئے درختوں کی تفصیلات طلب کرتے ہوئے سرکاری وکیل سے استفسار کیا کہ بتایا جائے کاٹے گئے درختوں کی لکڑی کہاں اور کتنے میں فروخت کی گئی ، وکیل نے کہا کہ کاٹے گئے درختوں کے بدلے نئے درخت لگائے جارہے ہیں۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید