• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایس بی سی اے، 8 ماہ کے دوران ساڑھے سولہ سو غیرقانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی جانب سے غیرقانونی تعمیرات کے خلاف بڑے پیمانے پر انہدامی مہم کا سلسلہ جاری ہے رواں سال آٹھ ماہ کے دوران تقریبا ساڑھے سولہ سو غیرقانونی تعمیرات کے خلاف انہدامی و دیگرقانونی کارروائی عمل میں لائی گئیں،تاحال اس تسلسل میں مزید تیزی آچکی ہے،ڈائریکٹرجنرل شاہ میر خان بھٹوکی ہدایات پر ڈیمالیشن اسکواڈ نے شہرکے مختلف اضلاع میں نقشے کے برخلاف اضافی منزلوں،پورشن اوراستعمال اراضی کی خلاف ورزی سمیت دیگرغیرقانونی تعمیرا ت کومنہدم وسربمہرکردیا، لیاقت آباد ،شریف آباد ،ناظم آباد، گلبرک ٹاؤن ،لیاری ، پی ای سی ایچ، کو رنگی،گلشن جامی ماڈل ٹاؤن ملیر کے علاقوں میں کارروائیاں متعلقہ ڈپٹی و اسسٹنٹ ڈائریکٹرز اورڈیمالیشن آفیسرز کی زیر نگرانی عمل میں لائی گئیں۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید