کراچی (اسٹاف رپورٹر) جماعت اہلسنّت پاکستان کراچی کے امیر علامہ سید شاہ عبد الحق قادری نے مجید کالونی لانڈھی میں میلاد مصطفیﷺ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہےکہ، رسو ل کا ئنا ت ﷺکی ذا ت تما م انسا نیت کیلئے رحمت ہے، ربیع الاول کا اولین تقاضا ہے کہ مذ ہبی رواداری،احترام ِانسا نیت کے جذ بے کو فر وغ دیا جا ئے،انہو ں نےکہا کہ نبی پاک ﷺکی اس دنیا میں تشریف آوری پر خوشیاں منا نے کے سا تھ اپنے آقاکی ولادت باسعادت کی برکات کے حصول کیلئے اپنے گھروں دفاتر اور محلوں میں محافل میلاد النبی ﷺ کا انعقاد کریں،علامہ پیر سید عبد القادر حسین شاہ شیرازی نے کہا کہ حضو ر اکر م ﷺ کی ذات گر امی اہل ایمان کیلئے سر چشمہ ہد ایت اور مر کز عشق و محبت ہے، اس موقع پر سید رفیق شاہ،علامہ ڈاکٹر سید عبد الوہاب قادری،علامہ جمیل امینی،مفتی شوکت علی خان،علامہ سید سجاد حسین شاہ و دیگر علماء عہدیداران کارکنان موجود تھے،دریں اثنا جشن عید میلاد النبی ؐکے سلسلے میں جما عت اہلسنّت کراچی ضلع سینٹرل کے زیر اہتمام میلاد مصطفیؐ ریلی امیر جما عت اہلسنّت کراچی علامہ سید شاہ عبد الحق قادری اور علماء کرام کی زیر قیادت، سیکٹر 5B-3جامع مسجد جیلانی نارتھ کراچی سے نکالی جائے گی۔