کراچی ( اسٹاف رپورٹر) جمعیت علمائے اسلام کراچی ویسٹ کے تحت ناردرن بائی پاس پر احتجاجی دھرنا دیا گیا جس سے سندھ پنجاب اور بلوچستان کی ٹریفک معطل ہوگئی ، دھرنے میں ہزاروں افراد نے شرکت کی، دھرنےکےشرکاء نے ہرقسم کی ٹریفک معطل کردی،شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے جمعیت علمائے اسلام ڈسٹرکٹ ویسٹ کراچی کے امیر مفتی محمد خالد، صوبا ئی رہنما مولانا سمیع الحق سواتی، مولانا اشرف مینگل اور دیگر نے کہاکہ کے الیکٹرک اورواٹر بورڈ نے عوام دشمن پالیسی اپنائی ہوئی ہے یہ سب مئیرکراچی اور صوبا ئی حکومت کی ملی بھگت ہے، ٹینکرمافیاکاراج ہے، اورنگی ٹاؤن، قصبہ کالونی محمد پور ایم پی آرکالونی مسلم آباد مومن آباد سلطان آباد پختون آباد بلوچ گوٹھ اوردیگر علاقوں کے عوام پانی سے محروم ہیں۔