کوئٹہ(پ ر ) گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل سے سرپرست اعلیٰ جماعت اہلسنت بلوچستان پیر ابراہیم منیب آغا مجددی کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی ، ملاقات میں اس سال نبی مکرم ﷺ کے سن ہجری کے مطابق 1500سالہ جشن میلاد النبی ﷺ کی تقریبات سرکاری سطح پر منانے کے حوالے سے حکومتی اقدامات و معاونت سے متعلق تبادلہ خیال ہو ا ، اس موقع پر گورنر بلوچستان کو باقاعدہ یادداشت پیش کی گئی ، جس میں اس سال اور آئندہ بھی جشن عید میلاد النبی ﷺ سرکاری سطح پر منانے اوردیگر مطالبات پیش کئے گئے، گورنر بلوچستان نےیقین دہانی کرائی کہ حکومتی سطح پر میلاد النبی ﷺ کو بھر پور انداز میں مکمل مذہبی جوش وخروش ،عقیدت و احترام کے ساتھ منانے کے لئے ہر ممکن اقدامات اور بھر پور تعاون کیا جائے گا ۔