کوئٹہ( پ ر)مرکزی رہنما اتحاد اہلسنت بلوچستان وصوبائی ناظم تنظیم المدارس اہلسنت پاکستان بلوچستان مفتی محمد جان قاسمی کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس جامعہ غوثیہ رضویہ انوار باہووحدت کالونی کوئٹہ میںمنعقد ہوا،اجلاس میں علامہ ہدایت اللہ حسینی ،علامہ عبدالخالق حسینی،قاری محمد یونس مینگل ، حاجی عبدالشاکرآفریدی،رانا محمد وقاص،حاجی ریاض احمد ، حاجی محمد الطاف اعوان، علامہ حافظ محمد قاسم قاسمی ،مسعود احمد قمبرانی،سراج احمد زہری ودیگر نےشرکت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مفتی محمد جان قاسمی نے کہاکہ ہرسال کی طرح اس سال بھی جشن عید میلادالنبیﷺ بھرپور انداز سے منائی جائیگی ،اس سلسلے میں ایک عظیم الشان محفل جامعہ غوثیہ وحدت کالونی کوئٹہ میں31 اگست بروز اتوار بعد نماز مغرب بزم قاسمیہ کے زیراہتمام منعقد کی جائیگی ۔ جس میں صوبے کے معروف علما ءکرام خطاب کرینگے اور معروف نعت خواں نعت رسولﷺپیش کرینگے، انہوں نے کہا کہ اس محافل کو منعقد کرانے کا ایک ہی مقصد ہےکہ لوگوں کورحمت عالمﷺکی سیرت مبارکہ سے آگاہی حاصل ہو،اور سیرت مبارکہ پر عمل پیرا ہو کراپنے دلوں میں عشق مصطفیٰﷺکی شمع روشن کرکے دین ودنیا میں کامیابی حاصل کرسکیں۔