کوئٹہ(خ ن)صوبائی حکومت کے احکامات اور ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کی ہدایت پر شہر میں ممنوعہ پلاسٹک تھیلوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں اس سلسلے میں گزشتہ روزکارروائی میں 21 دکانیں سیل،16 دکانداران گرفتار اور20 دکانوں سے مکمل سامان ضبط کرلئے گئے۔یہ کارروائیوں میں اسسٹنٹ کمشنر کچلاک احسام الدین کاکڑ ، اسپیشل مجسٹریٹ عزت اللہ اسپیشل مجسٹریٹ سب ڈویژن صدر حسیب سردار اور اسپیشل مجسٹریٹ لیاقت علی جتوئی کی سربراہی میں ہوئیں اس دوران عالمو چوک، قندہاری بازار اور مسجد روڈ ، کچلاک، جناح ٹاون، سریاب روڈ ، نیو اڈہ، ہزارگنجی و دیگر علاقوں میں ممنوعہ پلاسٹک تھیلوں کے خلاف کارروائیاں کی گئیں۔جبکہ کئی دکانداروں کو سخت وارننگ جاری کی گئی۔