کوئٹہ(خ ن) محکمہ زراعت حکومت بلوچستان کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق صوبائی و ڈویژنل سطح پر اسسٹنٹ کمپیوٹر آپریٹر، جونیئر کلرک، سب انسپکٹر، فیلڈ اسسٹنٹ، اسٹور کیپر اور آکشنئر کی خالی آسامیوں کے لیے 15 اگست 2025 سے ایگریکلچر ریسرچ انسٹیٹیوٹ (ARI) اور دفتر ڈائریکٹر جنرل زراعت ایکسٹینشن، رانی باغ سریاب روڈ کوئٹہ میں منعقدہ ٹیسٹ و انٹرویوز منسوخ کر دیے گئے ہیں۔محکمہ کے مطابق یہ فیصلہ امیدواروں کی شکایات پر کیا گیا ہے، جنہیں ٹرانسپورٹ ہڑتال اور نیٹ ورک/انٹرنیٹ کی عدم دستیابی کے باعث مشکلات کا سامنا تھا۔ ٹیسٹ اور انٹرویوز کا نیا شیڈول چند دنوں میں جاری کر دیا جائے گا، جس کی اطلاع امیدواروں کو بروقت دی جائے گی۔