کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) لسبیلہ یونیورسٹی آف ایگریکلچر،واٹر اینڈ میرین سائنسز اور اسٹیٹ بنک آف پاکستان کی بنکنگ سروسز کارپوریشن نے مختلف شعبوں میں مالیاتی خواندگی اور تعلیم کو فروغ دینے کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کردیے مفاہمتی یادداشت پر لسبیلہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عبدالمالک ترین اور اسٹیٹ بنک آف پاکستان بنکنگ سروسز کارپوریشن کے چیف منیجر رضوان خلیل شمس نے دستخط کیے اس شراکت داری کا مقصد ایگریکلچر فنانسنگ، نیشنل فنانشل لٹریسی پروگرام، بینکنگ آن ایکویلٹی، ڈیجیٹل مالیاتی اقدامات، اسلامی بنکاری، ایس ایم ای فنانسنگ اور دیگر شعبوں میں طویل مدتی تعاون قائم کرنا ہے۔