کوئٹہ( اسٹاف رپورٹر) کمشنر کوئٹہ ڈویژن و چیئرمین آر ٹی اے کوئٹہ کی ہدایت پر سیکرٹری آر ٹی اے کوئٹہ ڈویژن ظہور احمد بلوچ اور ایس پی ٹریفک سٹی شبانہ حبیب کی سربراہی میں۔ کاسی روڈ، قلندر مکان، رکشہ بنانے والے گیراج، مشن روڈ اور مختلف علاقوں میں چھاپے مارے گئے۔ کارروائی کے دوران مجموعی طور پر 25 غیر قانونی رکشوں کو قبضے میں لے کر بند کر دیا گیا۔سیکرٹری آر ٹی اے ظہور احمد بلوچ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ غیر قانونی رکشے شہر میں ٹریفک مسائل اور حادثات کی بڑی وجہ ہیں، ان کے خلاف سخت اقدامات جاری رہیں گے تاکہ عوام کو بہتر سفری سہولتیں میسر ہوں۔