• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حافظ قادر جان کی شہادت پر سینیٹر حاجی عبدالشکور خان اچکزئی کا اظہار غم

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)جے یو آئی کے سینیٹر حاجی عبدالشکور خان اچکزئی نے جمعیت علماء اسلام تحصیل چمن کے سالار حافظ قادر جان کی المناک شہادت پر گہرے رنج و غم اور شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب وقت صرف مذمت کا نہیں بلکہ مرمت اور مزاحمت کا ہے۔انہوں نے سوال اٹھایا کہ یہ سلسلہ آخر کب تک جاری رہے گا؟ یہ نامعلوم عناصر کون ہیں اور ریاست کہاں ہے؟ ریاست کو ہوش کے ناخن لینے ہوں گے۔ اگر اس مسلسل خون بہنے کو نہ روکا گیا تو اس کے نہایت خطرناک اور بھیانک نتائج برآمد ہو سکتے ہیں۔سینیٹر عبدالشکور اچکزئی نے کہا کہ حافظ قادر جان کی شہادت نہ صرف جمعیت علماء اسلام بلکہ پورے علاقے کے عوام کے لیے ایک ناقابلِ تلافی نقصان ہے۔
کوئٹہ سے مزید