• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیپلز پارٹی علیحدگی پسند جماعتوں کی سرپرست بنی ہوئی ہے، آفاق احمد

کراچی(اسٹاف رپورٹر) مہاجر قومی موومنٹ کے چئیرمن آفاق احمد نے کہا ہےکہ پیپلز پارٹی سندھ میں علیٰحدگی پسند جماعتوں کی سرپرست بنی ہوئی ہے۔ انھوں نے مطالبہ کیا کہ وفاقی حکومت اس کافوری نوٹس لے۔مہاجر عوام سندھ کو علیحدہ کرنے والوں کی سازشوں کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے ۔ وفاقی حکومت واضح کرے کہ ملک میں نئےصوبے بنیں گے یا نہیں۔ ہمیں کراچی کی سطح پر صوبہ قبول نہیں۔ہمارا مطالبہ ہے کہ ہمیں جنوبی سندھ صوبہ چاہیے۔ملک میں نئے ڈیمز فوری بنائے جائیں۔یہ بات انھوں نے جمعرات کو ایف بی ایریا کے مقامی بینکویٹ میں پرہجوم مہاجرکنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

ملک بھر سے سے مزید