• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کو مزید اہم اختیارات

کراچی (اسد ابن حسن) وفاقی حکومت نے نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کو مزید اختیارات تقویض کر دیے ہیں جن میں اپنی تحقیقات اور بعد میں مقدمہ درج ہونے میں منی لانڈی کی تحقیقات کرنا بھی شامل کر دیا گیا ہے۔ اس حوالے سے اسپیشل گزٹ نوٹیفکیشن جمعرات کوجاری کر دیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن ڈپٹی سیکرٹری اینٹی منی لانڈرنگ سعید احمد چوہدری نے جاری کیا ہے۔ اس حوالے سے دو ایس آر اوز 1647 اور 1648 جاری کر دیے گئے ہیں جن کے تحت نیشنل سائبر کرائم انویسٹیگیشن ایجنسی کو اینٹی منی لانڈرنگ کی تحقیقات اور پروزیکیوشن کے اختیارات دے دیے گئے ہیں۔

ملک بھر سے سے مزید