• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیلاب سے غیرقانونی تعمیرات گرنے پر معاوضہ نہیں مل سکتا، وفاقی وزیر اطلاعات

اسلام آباد، وزیرآباد ( نمائندہ خصوصی، نیو زیجنسیاں) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ دریائے چناب میں طغیانی کی وجہ سے وزیر آباد کو خطرہ لاحق تھا، بہترین کوآرڈینیشن کی وجہ سے بڑے نقصان سے محفوظ رہے، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا،سیلاب سے غیرقانونی تعمیرات گرنے پر معاوضہ نہیں مل سکتا ،دریائوں کی گزرگاہوں پر مستقبل میں تعمیرات کیخلاف  کارروائی ہوگی،جاں بحق ہونیوالوں کے لواحقین کوفی کس 20 لاکھ ملیں گے،تمام اداروں نے ٹیم ورک کے طور پر کام کیا، پاک فوج کی کاوشیں جاری رہیں، پورے خطے میں معمول سےزیادہ بارشیں ہوئیں، تین سے چار ویدر سسٹم اکٹھے آئے، مزید بارشوں کی پیشنگوئی ہے جس کیلئے ہماری بھرپور تیاری ہے۔

اہم خبریں سے مزید