• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کی بندش کیلئے 30 ارب 21 کروڑ کی ضمنی گرانٹ منظور

اسلام آباد(کامرس رپورٹر ) کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کی بندش اور ملازمین کو ادائیگی کیلئے 30 ارب 21 کروڑ 60لاکھ روپے کے مالی پیکیج کی منظوری دے دی اور ہدایت کی کہ ملازمین کے واجبات، فوری ادا کیے جائیں،،اثاثے رواں مالی سال ہی فروخت کرنے کی بھی منظوری دی، ملازمین کے واجبات فوری ادا کئے جائیں، یوٹیلیٹی اسٹورز کی بندش کے عمل کو شفاف اور منظم انداز میں مکمل کرنے کا فیصلہ ،ای سی سی کا اجلاس وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت ہوا،اجلاس میں یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کی بندش پر 30 ارب 21 کروڑ 60لاکھ روپے ملازمین کو ادائیگی کےلیے تکنیکی ضمنی گرانٹ جاری کرنے کی منظوری دی ۔

اہم خبریں سے مزید