اسلام آباد( تنویرہاشمی ) ملک میں سیلاب کی مخدوش صورتحال کے پیش نظر آج29اگست کو ہونیوالا11واں قومی مالیاتی کمیشن کا اجلاس ملتوی کر دیاگیا ہے، وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق قومی مالیاتی کمیشن ایوارڈ (این ایف سی) اجلاس 29 اگست کو طلب کیاگیا تھا جس کا ایجنڈا بھی جاری کردیا گیا تھاچیئرمین این ایف سی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیرصدارت قومی مالیاتی کمیشن کا اجلاس ہوناتھا جو ملک میں تباہ کن سیلاب کی صورتحال کے باعث ملتوی کر دیاگیا ہے۔