کراچی ( اسٹاف رپورٹر)اسٹیٹ بینک نے مالی سال 2024-25ء کے سالانہ مالی گوشوارے جاری کردیے ہیں ،بینک نے 2,500ارب روپے کا خالص منافع حاصل کیا ، بینک اعلامیہ کے مطابق ایس بی پی نے مالی سال 25ء کے سالانہ مالی گوشوارے جاری کردیے ہیں جن کے ساتھ آڈیٹرز کی رپورٹ بھی موجود ہے، اسٹیٹ بینک ایکٹ، 1956 کی شق 40(3) کی تعمیل کرتے ہوئے مذکورہ مالی گوشوارے اور آڈیٹرز کی رپورٹ وفاقی حکومت اور مجلسِ شوریٰ (پارلیمنٹ) کو بھی ارسال کی گئی ہیں۔