• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ، بیٹی سے زیادتی کے الزام میں 12 سال سے قید والد بری

اسلام آباد(جنگ رپورٹر) سپریم کورٹ کے جسٹس ہاشم خان کاکڑ کی سربراہی میں جسٹس اشتیاق ابراہیم اور جسٹس علی باقر نجفی پر مشتمل 3رکنی بینچ نے6سالہ  بیٹی سے زیادتی کے الزام میں 12 سال سے قید والد کو بری کر دیا۔عدالت نے ملزم کی عمر قید کی سزا کالعدم  اور استغاثہ کے شواہد کو غیر معتبر قرار دیتے ہوئے اس کو فوری طور پر رہا کرنے کا حکم جاری کر دیا،یاد رہے  2010 میں مد عیہ ،(والدہ) سکینہ بی بی کی جانب سے درج کروائی گئی ایف آئی آر کے مطابق اس کی چھ سالہ بیٹی نے والدرحمت علی پر ریپ کرنے کا الزام لگایا تھا، جرم ثابت ہونے پر ٹرائل کورٹ نے2013 میں ملزم کو عمر قید اور 35 ہزار روپے جرمانہ کی سزا دی  ، ملزم کی اپیل میں بھی لاہور ہائی کورٹ نے ٹرائل کورٹ کا فیصلہ برقرار رکھا ،جس کے خلاف ملزم نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا ۔
اہم خبریں سے مزید