• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسپیشل سیکریٹری خزانہ ڈویژن (ملٹری فنانس وِنگ) محمد اسلم غوری تبدیل

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) سیکرٹریٹ گروپ کےگریڈ 22 کے افسر اور سپیشل سیکریٹری خزانہ ڈویژن (ملٹری فنانس وِنگ) محمد اسلم غوری کو تبدیل کر کے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ پاکستان آڈٹ اینڈ اکاؤنٹس سروس کے گریڈ 21 کے افسر اور اکاؤنٹنٹ جنرل آف پاکستان ریونیو، اسلام آباد محمد اعجاز الحق کا تبادلہ کر کے اُنہیں 3 سال کیلئے ڈیپوٹیشن پر ایڈیشنل سیکریٹری خزانہ ڈویژن (ملٹری فنانس وِنگ) تعینات کیا گیا، مزید برآں سیکر ٹیر یٹ گروپ کی گریڈ بیس کی افسر اور جوائنٹ سیکریٹری صنعت و پیدوار ڈویژن عذرا جمالی کو تبدیل کرکے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ۔ ان کی جگہ ان لینڈ ر یونیو سرو س کے گریڈ بیس کے افسر اور چیف، ایڈمن اینڈ فنانس ایف بی آر، فریدون اکرم شیخ کو تبدیل کر کے جوائنٹ سیکریٹری صنعت و پیدوار ڈویژن تعینات کیا گیا ۔
اہم خبریں سے مزید