ینچوان، چین( آصف محمود بٹ) صومالیہ کے وزیر اعظم حمزہ عبدی بری نے کہا ہے جب ہم دنیا میں اقتصادی سرگرمیوں کے ذریعے خوشحالی لانے کی بات کرتے ہیں تو ہمیں غزہ کے بارے میں بھی بات کرنی چاہئے۔ ہمیں غزہ کی صورتحال پر بڑی تشویش ہے۔ آزاد فلسطینی ریاست ہی اس مسئلے کا واحد حل ہے۔بیلٹ اینڈ روڈ انشی ایٹو اجتماعی ترقیاتی پروگراموں کا بہترین حصہ، ثمرات ملنا شروع ہوگئے , ان خیالات کا اظہار چین کے صوبے ننجیا کے شہر ینچوان میں شروع ہونے والی ساتویں چائینہ -عرب اسٹیٹس ایکسپو سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس میں 22عرب ملکوں کے وزیر اعظم ، وزراء سمیت اعلی کاروباری شخصیات نے شرکت کی ۔ چین کی نیشنل پیپلز کانگریس کے وائس چئیرمین مسٹر Hei Wei نے ایکسپو سے اپنے خطاب میں کہا کہ چین عرب ریاستوں کیساتھ بڑے پیمانے پر کمرشل ایکٹویٹی کیلئے تیار ہے، صومالیہ کے وزیر اعظم نے کہا کہ ہم غزہ کے معاملے پر چین کی حمایت پر ان کے شکرگذار ہیں ۔ اس پر فوری ایکشن کی ضرورت ہے۔ بین الاقوامی برادری غزہ میں فوری سیز فائر کروائے عرب ریاستوں اور چین کے درمیان تجارتی تعلقات آج سے نہیں ، ان کی ایک پرانی تاریخ ہے۔