• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی پی کراچی دشمنی ترک، 2001 کا بلدیاتی نظام نافذ کرے، حافظ نعیم

کراچی(اسٹاف رپورٹر)امیرجماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن نے ایران کے دوروزہ دورے سے واپسی پر ادارہ نورحق میں پریس کانفرنس سے خطاب میں کراچی کی ابتر حالت، شہریوں کے سنگین مسائل،سندھ حکومت و قابض میئر کی نااہلی و بدانتظامی،کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کراچی دشمن رویہ ترک کرے،کراچی کے بلدیاتی اداروں کو بااختیار بنانے کیلئے 2001کا بلدیاتی نظام نافذ اور اسے آئینی تحفظ دیا جائے،اختیارات نچلی سطح تک منتقل کئے جائیں، بیوروکریسی کو منتخب بلدیاتی اداروں کے ماتحت اور مالیات و انتظامی اختیارات دیئے جائیں، عوامی مسائل کے حل کیلئے پورے ملک میں بااختیار بلدیاتی نظام ہونا چاہئے۔
اہم خبریں سے مزید