• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی اسمبلی کا اجلاس، قائد حزب اختلاف کے بغیر ایوان چلے گا

اسلام آباد (محمد صالح ظافر ،خصوصی تجزیہ نگار) قومی اسمبلی کا دوسرا اجلاس ہوگا جس میں قائد حزب اختلاف کے بغیر ایوان چلے گا،مولانا فضل الرحمٰن، بیرسٹر گوہر علی اور ملک عامر ڈوگر حزب اختلاف کی اجتماعی قیادت ہونگے،آئندہ پیر سے شروع ہونے والے قومی اسمبلی کے اجلاس کو آنحضور نبی کریمﷺکے 15 سویں میلادالنبی ﷺسے معنون کیا جائے گا،پہلے دو دن شان رسالت ﷺ کے بیان کے لئے مخصوص ہونگے پھر دو دن کے لئے اجلاس ملتوی کر دیا جائے گا تاکہ ارکان اپنے حلقہ ہائے نیابت میں جاکر متاثرین سیلاب کی امداد کے کام کو جاری رکھ سکیں۔
اہم خبریں سے مزید