اسلام آباد( تنویر ہاشمی)پاکستان کی کاروباری وتاجر برادری نے معاشی بحران کے خاتمے اور معیشت کی مضبوطی کیلئے ملک میں مزید صوبے یا انتظامی یونٹ بنانے کا مطالبہ کر دیا ،ملک کو بااختیار انتظامی ڈویژن یا چھوٹےصوبوںمیں تقسیم کرنا ہوگا ، این ایف سی ایوارڈ پر نظر ثانی کرناہوگی اور علاقوں اور آبادی کے مطابق وسائل کی تقسیم کرنا ہوگی،یونائیٹڈ بزنس گروپ کے سرپرست ا علیٰ ایس ایم تنویر ، ایف پی سی سی آئی کےصدر عاطف اکرام شیخ ، یو بی جی کے جنرل سیکریٹری ظفر بختاوری، اسلام آبادسمال چیمبراویس ستی ، فائونڈر گروپ کے چیئرمین ثاقب تاج عباسی ، احسن بختاوری اور دیگر کاروباری برادری کے رہنمائوں نے اسلام آباد سمال چیمبر آف کامرس اینڈ سمال انڈسٹری میں پریس کانفرنس سے خطاب کیا، اس موقع پر آل پاکستان انجمن تاجران کےصدر اجمل بلوچ،خورشید قریشی ، ویمن چیمبر کی بانی ثمینہ فاضل اور دیگر سمال چیمبرز کےصدور بھی موجود تھے ۔