ٹوکیو ( رپورٹ / عرفان صدیقی) ماہرین نے کہا ہے کہ اگر پاکستان آئندہ بڑے پیمانے پر سیلاب سے بچاؤ چاہتا ہے تو آئندہ دس برسوں میں کم از کم پچاس سے ساٹھ نئے چھوٹے اور درمیانے درجے کے ڈیم تعمیر کرنا ہوں گے، پاکستان کو چاہئے کہ چین، بھارت اور جاپان کی مثال کو سامنے رکھتے ہوئے ایک جامع آبی حکمت عملی ترتیب دے ۔جاپان میں تین ہزار،بھارت میں پانچ ہزار700،چین میں تقریباً 24,000 سے زائد ڈیم قائم ہیں۔ پانی کے بہتر انتظام اور سیلابی تباہ کاریوں سے بچاؤ کے لیے دنیا بھر میں ڈیموں کی اہمیت بڑھتی جا رہی ہے۔