کراچی ( اسٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے امریکا کے نئے قونصل جنرل کی ملاقات، سیلابی صورتحال اور سندھ پر ممکنہ اثرات پر تبادلہ خیال ،چارلس گڈمن نے کہا کہ کرکراچی ایک خوبصورت شہر ہے ۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کو امریکا کے نئے قونصل جنرل چارلس گُڈمَن نے وزیر اعلیٰ ہاوس میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ ملاقات کی ۔وزیراعلیٰ نے چارلس گُڈمَن کو سندھ میں ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دی اور انہیں صوبائی حکومت کی جانب سے مکمل تعاون اور حمایت کی یقین دہانی کرائی۔ ۔علاوہ ازیں امریکا کے نئے قونصل جنرل برائے کراچی چارلس گڈمن نے باضابطہ طور پر قونصل جنرل کے فرائض سنبھال لیے ہیں، گڈمن امریکی خارجہ امور کے ایک سینئر کیریئر سفارتکار ہیں اوراس نئی ذمہ داری کے بخوبی نبھانے کیلئےوسیع سفارتی وانتظامی تجربہ ساتھ لائے ہیں۔